13 نومبر 2014 - 11:06
امریکہ میں داعش کے خلاف 200 فوجی منصوبہ سازوں کا اجلاس

امریکی فوج کی سنٹرل کمان نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گروہ داعش سے مقابلے کا اسٹریٹیجک پروگرام تدوین کئے جانے کے مقصد سے، دنیا کے 30 ملکوں کے دو سو فوجی منصوبہ سازوں کا اجلاس، امریکہ میں منعقد ہورہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کی مطابق امریکی فوج کے کمانڈر "لوئڈ اوسٹن" نے کہا کہ یہ اجلاس آج جمعرات سے شروع ہوگا جو 21 نومبر تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  30  ملکوں کے فوجی منصوبہ سازوں کا یہ اجلاس، مختلف پہلوؤں سے ایک تاریخی مسئلہ ہے۔ اس اجلاس کے ذریعے سے داعش کی طاقت کو بہت حد تک کم کرکے اسے شکست دیا جاسکے گا۔ علاقے کے سکورٹی مبصرین کا خیال ہے کہ امریکی سرکردگی میں داعش کے خلاف اتحاد کے پاس، اس دہشت گرد گروہ کے ساتھ مقابلے کے لئے کوئی ٹھوس اسٹریٹیجی نہیں ہے اور داعش کے خلاف جنگ ميں اس اتحاد کی ناکامی کی ایک وجہ یہی مسئلہ ہے ۔ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف امریکی اتحاد ایسے میں برسر پیکار ہے کہ جب اس گروہ کو خود امریکہ اور اس کے مغربی و عرب حامیوں نے شہ زور بنا دیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲